They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مارچ، 2019

عمران خان اتنے نالائق لوگ کہاں سے تلاش کرلیتے ہیں؟ہارون الرشید نے سوال اٹھادیا

عمران خان اتنے نالائق لوگ کہاں سے تلاش کرلیتے ہیں؟ہارون الرشید نے سوال اٹھادیا

لاہور : تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان اتنے نالائق لوگ کہاں سے تلاش کرلیتے ہیں؟ان بزداروں اورنعیم الحقوں سے حکومت نہیں چل سکتی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان ایماندار آدمی ہیں لیکن اس ایماندار آدمی نے کیاکیاہے ؟ ان بزداروں اورنعیم الحقوں سے حکومت تونہیں چل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی کا گانا سنتے ہوئے زمانے بیت گئے ہیں ،بھئی کوئی ڈنگ کا آدمی بھی تولگائیں ، کام ڈنگ کے آدمی سے ہوتاہے ،خواب دیکھنے سے ملک ترقی نہیں کرتے ، عملی جامہ پہناناپڑتاہے ، عمران خان اتنے نالائق لوگ کہاں سے تلاش کرلیتے ہیں؟
انہوں نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کیا قربانی دی ؟ وہ اقتدار کی جنگ میں مارے گئے ، اس طرح نواز شریف نے کیا قربانی دی ؟ وکلا نے کام کیاہے لیکن انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی وکیل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں