They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مارچ، 2019

عوامی حقوق کی بات کرو تو نیب گردی شروع کردی جاتی ہے،ججوں جرنیلوں اور سیاستدانوں کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب کیا جائے:بلاول بھٹو زرداری

عوامی حقوق کی بات کرو تو نیب گردی شروع کردی جاتی ہے،ججوں جرنیلوں اور سیاستدانوں کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب کیا جائے:بلاول بھٹو زرداری


سکھر:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی بات کرو تو نیب گردی شروع کردی جاتی ہے لیکن جھوٹے کیسز کے ذریعے ہماری زبان بندی کا بندوبست کرنے والے منہ کی کھائیں گے،احتساب ضرور ہونا چاہیئے، لیکن باشعور عوام احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں کریں گے، ایسا احتساب چاہتے ہیں جو  لاڑکانہ اور لاہور کی بنیاد پر امتیاز نہ برتے، جج، جرنیل اور سیاستدان کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب کرے،وزیراعظم ہاوَس سے چیخیں آرہی ہیں لیکن خان صاحب! آپ گھبرائیں نہیں، ہم آپ کی حکومت نہیں گرائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ’’ کاروانِ بھٹو‘‘ کے دبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری قوتیں سمجھتی تھیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کرکے پیپلز پارٹی کا خاتمہ کردیں گی لیکن  آج بھی جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کا دفاع کرنے کیلئے بھٹو کے جیالے موجود ہیں،دھاندلی زدہ حکومت نے اقتدار کی خاطر عوام کے ووٹ چوری کیے، نیازی سرکار نے آتے ہی سندھ کا پانی اور گیس بند کردیئے ہیں،ساری دنیا کو چور کہنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کے 120 ارب پر ڈاکہ ڈالا ہے، جو صوبے کی عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرو تو نیب گردی شروع کردی جاتی ہےلیکن جھوٹے کیسز کے ذریعے ہماری زبان بندی کا بندوبست کرنے والے منہ کی کھائیں گے،احتساب ضرور ہونا چاہیئے، لیکن باشعور عوام احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں کریں گے، سیاسی انجنیئرنگ کے لیئے مشرف کے بنائے ہوئے نیب قوانین کا خاتمہ ہونا چاہیئے، ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہےجس کے قوانین تمام پاکستانیوں کے لیئے یکساں ہوں، جو دورانِ احتساب لاڑکانہ اور لاہور کی بنیاد پر امتیاز نہ برتے، جج، جرنیل اور سیاستدان کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب کرے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم کی سیاست نیب سے شروع اور نیب پر ہی ختم ہوتی ہے لیکن جب خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے کرپٹ لوگوں سے حساب مانگا گیا تو صوبائی احتساب کمیشن کو ہی ختم کردیا گیا،ہمیں بتایا جائے کہ بے نامی وزیراعظم اور علیمہ باجی کا احتساب کب ہوگا؟علیمہ باجی اپنی سلائی مشینیں سندھ کی غریب خواتیں کو بھی دیں تاکہ وہ بھی نیوجرسی میں عمارتیں خرید سکیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر رہائی ملنے پر میاں صاحب کو مبارکباد دیتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو سندھ آئیں، ہم ان کا اعلاج بھی کرائیں گے اور خدمت بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالا گیا ہے، این آر او نہیں ہوگا کی رٹ لگانے والے اب یوٹرن لے رہے ہیں، نیازی صاحب، آپ کے سارے وعدے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں،ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے، لیکن سلیکٹڈ حکومت عوام کی مشکلاتیں بڑھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتی،وزیراعظم ہاوَس سے چیخیں آرہی ہیں لیکن خان صاحب! آپ گھبرائیں نہیں، ہم آپ کی حکومت نہیں گرائیں گےوسرے روز سندھ کے مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فرزند ہیں اور انہیں کی طرح وہ بھی عوامی حقوق پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے،یہ کٹھ پتلی وزیراعظم کیا سمجھتا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا نواسا ڈر جائے گا؟ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا جھک جائے گا؟ جیالے بھاگ جائیں گے؟ ہم اِن پانچ دہائیوں میں کبھی آمریت سے نہیں ڈرے، تم تو پھر ایک کٹھ پتلی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ خان کی وفاقی حکومت، سندھ کے 120 ارب روپے پر ڈاکہ ڈال کر بیٹھی ہے،یہ آپ (سندھ کی عوام) کے ٹیکس کا پیسا ہے، اس پر آپکا حق ہے،اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئی آپکے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتا، آپ اپنے مستقبل کے، خود مالک ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں