They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 مارچ، 2019

کوٹ لکھپت سے واپس آتے ہی مریم نواز نے ٹوئیٹ کردی

مریم نواز کا یومِ پاکستان پر خوبصورت پیغام

لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت کے عقوبت خانے میں ملاقات کی اور اس کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئیٹ کی جس میں اپنے والد کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
مریم نواز نے رپورٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”محمد نوازشریف سے ملاقات کرکے ابھی آئی ہوں، ان کے ڈاکٹروں کے تحفظات دور نہیں ہوئے ، گزشتہ روز ہونیوالے ٹیسٹوں سے انکشاف ہوا کہ کریمیٹین لیول مزید بڑھ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گردوں کا فنکشن متاثر ہوا ہے ، ان کے گردوں کی مرض پہلے ہی تیسری سطح پر ہے، بازومیں بھی بدستور تکلیف موجود ہے “۔
ض
اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نواز نے درخواست شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”متعلقہ حکام نوازشریف کے معائنے کے لیے ایک سپیشلسٹ کا جیل میں ہی بندوبست کررہے ہیں اور ایسے میں نوازشریف کے ذاتی معالج کی موجودگی ضروری ہے ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک تحریری درخواست بھجوادی گئی ہے ‘۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں