They are 100% FREE.

اتوار، 31 مارچ، 2019

کرس گیل نے آئی پی ایل میں 300چھکے لگا کر ریکارڈ بنا دیا

کرس گیل نے آئی پی ایل میں 300چھکے لگا کر ریکارڈ بنا دیا
نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 39سالہ کھلاڑی کرس گیل نے بھارتی پریمئیر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، انہوں نے11ایڈیشنز میں 114ایننگز کھیل کر302چھکے لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کرس گیل انڈین پریمئیر لیگ میں پنجاب الیون کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے تازہ ترین میچ میں ممبئیانڈینز کے خلاف کھیلتے ہوئے 24گیندوں میں 6چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔
کرس گیل کے بعد آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے اے بی ڈویلئیرز کے ہیں جنہوں نے 131میچز میں صرف 192چھکے لگائے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے ابھی تک187چھکے لگائے ہیں۔ کرس گیل ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہیں اور اس سال وہ اپنے پانچویں ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔ کرس گیل کا آئی پی ایل میں بنایا جانے والا ریکارڈ بہت شاندار ہے اور اسے توڑنا فی الحال ناممکن نظر آرہا ہے کیونکہ اتنی کم اننگز میں اتنے زیادہ چھکے لگانے کا کام صرف وہی کھلاڑی کر سکتا ہے جو آئی پی ایل میں نیا آئے اور زیادہ سے زیادہ چھکے لگائے کیونکہ باقی تمام کھلاڑی کافی زیادہ اننگز کھیل چکے ہیں اور ان کے چھکوں کی تعداد بھی کرس گیل سے بہت کم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں