They are 100% FREE.

منگل، 12 مارچ، 2019

مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد بلاول پھر میدان میں آ گئے ، مریم نواز کیلئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد بلاول پھر میدان میں آ گئے ، مریم نواز کیلئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد :گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تیمارداری کی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو دوران نوازشریف کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز شریف خاموش نہیں بلکہ اپنے والد کی تیمارداری میں مصروف ہیں اور یہ ایک اہم داری ہے، وہ بات کرتی رہتی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہوں گی۔
بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو سنتے ہوئے مریم نواز نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کی فکرمندانہ اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، جو میرے لئے بہت معنی رکھتی ہیں۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں، خدا آپ کا حامی و نصر ہو۔
اس طرح سے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو ا اور بلاول میڈیا سے گفتگو کے بعد ٹویٹر پر میدان میں آئے اور انہوں نے مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہماری دعائیں آپ کے والد کے ساتھ ہیں ، امید ہے کہ ہم انسانیت اور تہذیب کو برقرار رکھیں گے ، ہم سب سے پہلے انسان ہیں اور اس کے بعد سیاستدان ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں