They are 100% FREE.

اتوار، 17 مارچ، 2019

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
کراچیپاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 
نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں پشاور زلمی کے 139رنزکے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم واٹسن7رنز بنا کر احمد شہزاد کی ایک غلط کال کے باعث رن آﺅٹ ہوگئے ،احسن علی اور احمد شہزاد نے دوسری وکٹ کے لیے47رنز جوڑے جس کے بعد احسن علی 25رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے،احمد شہزاد نے اپنی37ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی ،اس سے قبل فائنل میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور زلمی کی جانب سے کامرا ن اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغا ز کیا ،امام الحق3رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر زوردار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آﺅٹ ہوگئے، کامران اکمل نے سپنر محمد نواز پر اٹیک کیا تاہم رن ریٹ تیز کرنے کی کوشش میں 21رنز بنا کر نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،صہیب مقصود بھی 20رنز بنا کر براوو کوچھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈی پر کر جکڑے گئے ،عمر امین نے38رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا جس کے بعد وہ حسنین کی دوسری وکٹ بن گئے ،نبی گل بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور9رنز بنا کر فواد احمد کی پہلی وکٹ بنے،کیرون پولارڈ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور7رنز بنا کر حسنین کی تیسری وکٹ بنے،وہاب ریاض12رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ گراﺅنڈ میں آئے اور سپورٹ کیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ جلد از جلد زلمی کی وکٹیں حاصل کریں جبکہ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر 180 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین بار فائنل میں پہنچی ہے اور ٹائٹل سے محروم رہی ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم بھی تین مرتبہ ہی فائنل کھیلچکی ہے اور ایک بار2017ءمیں ٹرافی اپنے نام کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں