They are 100% FREE.

جمعہ، 29 مارچ، 2019

شیخ رشید عدالت سے نااہل نہیں ہونے چاہئیں

’ شیخ رشید عدالت سے نااہل نہیں ہونے چاہئیں‘

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوناچاہئے ، میں نہیں چاہوں گا کہ کسی عدالتی فیصلے کے نتیجے میں شیخ رشید نا اہل ہوں ، وہ اپنی کارکردگی کے نتیجے میں نا اہل ہوں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ میں اپنے ذاتی کیس پر بات نہیں کرسکتا لیکن یہ وہ تمام لوگ ہیں جن میں شیخ رشید نمبر ون ہے جنہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے نہیں بلکہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا وطیرہ ہے کہ یہ اداروں کے بارے میں بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن جب ہم ان کوجواب دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوناچاہئے ، میں نہیں چاہوں گا کہ شیخ رشید کسی فیصلے کے نتیجے میں نا اہل ہوں ، یہ اپنی کارکردگی کے نتیجے میں نا اہل ہونگے ، یہ جو فواد چودھری کہتے ہیں کہ ابو بچاﺅمہم تو ہر خاندانی آدمی مشکل میں اپنے ابو کے ساتھ کھڑا ہوتاہے ان کی طرح نہیں کہ اقتدار کیلئے کبھی ایک پارٹی میں جاتے ہیں اور کبھی دوسری پارٹی میں جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں