They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 مارچ، 2019

ملالہ یوسف زئی کا عالمی ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

ملالہ یوسف زئی کا عالمی ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا
لندن(صباح نیوز)ملالہ یوسف زئی کا کم عمر میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا، یورپی ملک ناروے کے تین اراکین پارلیمنٹ نے 16 سالہ لڑکی گریتا تھنبرگ کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا ہے.
بتایا گیا ہے کہ انہیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کا خیال اس وقت آیا جب وہ 2018 کے موسم گرما میں سخت گرمی کے باعث سکول نہیں جا سکی تھیں۔مسلسل گرمی کے باعث سکول سے غیر حاضری سے تنگ آ کر انہوں نے اپنے سکول سے ایک چھوٹے سے مظاہرے کی شکل میں مہم کا آغاز کیا۔اس مظاہرے کے بعد انہیں سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی جس سے متاثر ہو کر دنیا بھر کے 200 شہروں کے بچوں نے ایسا ہی ایک مظاہرہ کیا۔ان کی انتھک کاوشوں اور موسمیاتی تبدیلوں کی مہم نے جلد ہی عالمی توجہ بھی حاصل کر لی جس کے بعد انہیں بڑے فورمز پر مدعو کیا جانے لگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں