They are 100% FREE.

بدھ، 27 مارچ، 2019

وزیر اعظم ہاؤس سے ابھی چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں، لانگ مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائیگا ، بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم ہاؤس سے ابھی چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں، لانگ مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائیگا ، بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد پہنچ گئے

حیدر آباد :  چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ راولپنڈی میں احتساب کرکے بتایاجارہاہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ، وزیر اعظم ہاؤس سے ابھی چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں لیکن جب لانگ مارچ کریں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ”کاروان بھٹو “سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹونے شہاد ت قبول کی لیکن اپنے نظریے پر یوٹرن نہیں لیا، غیر جمہوری طاقتیں سمجھی تھیں کہ بےنظیر کو شہید کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کیا جاسکتا ہے ، غریب کی آواز کودبایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار اپریل کو بھٹو کا یوم شہاد ت ہے جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی اکٹھے ہونگے ، محترمہ شہید نے آمروں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو للکارا ، دیکھ لیں پیپلزپارٹی آ ج بھی موجود ہے ، یہ آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور فکر سے ڈرتے ہیں، جب قومی اسمبلی میں شہیدذوالفقار علی بھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے وزیر جل بھن جاتے ہیں اور ان کی چیخیں نکلتی ہیں، وزیر اعظم ہاؤس سے ابھی چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں لیکن جب لانگ مارچ کریں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ، تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ، میڈیا سینسر شپ نافد کی گئی ، پنجاب میں پولیس نے ہم کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی ، کے پی میں میرا ہوائی جہاز نہیں اڑنے دیا گیا ، پشاور پہنچا تو مجھے گھر سے نہیں نکلنے دیاگیا ، میری پارٹی کے وفاداروں کونااہل کرکے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا گیا ، ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ، لیاری میں آج تک ہمارا فارم 45 لاپتہ ہے ، لاڑکانہ میں بھی بھر پور کوشش کی لیکن وہاں ان سے نہیں ہوسکا اور 20سال بعد ایک اوربھٹو اسمبلی میں پہنچ گیا توان کیلئے مسئلہ ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ جووہ دھاندلی کے ذریعے نہیں حاصل کرسکے اب وہ نیب گردی کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں احتساب پہ کوئی اعتراض نہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ جب صحیح احتساب ہوتاہے تو جمہوریت مزید طاقتور ہوتی ہے لیکن ہم احتساب کے نام پر سیاسی انتقام ، سیاسی انجینئر نگ کوقبول نہیں کرتے ، یہ کس قسم کاانصاف ہے کہ جب ملزم کراچی کے ہیں توراولپنڈی میں ٹرائل کیوں کیا جارہا ہے؟اس سے یہ پیغام دیا جارہاہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ راولپنڈی میں ہمیشہ بھٹوز کیلئے کربلا برپا کیا جاتاہے،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں،ہم کہہ رہے ہیں کہ سیاسی انتقام نہیں احتساب کریں، یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ جب ملک کی سب سے بڑی عدالت یہ کہتی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بے قصور ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیاہے ، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں