They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مارچ، 2019

نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہورہا ہے...مریم نواز کا جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

مریم نواز کا جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جیل کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔نواز شریف کا گردوں کا مرض اسٹیج 3 پر ہے۔ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فوراَ علاج ہونا چاہئیے۔
نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔

MNS had pain in the flanks. His kidney disease is at stage 3 & the dr suspects the pain to be of renal origin. His Urea & Creatinine levels MUST be checked. His doctor who I sent to examine MNS was made to wait 2 hrs outside jail, was not allowed in & sent back.

3,142 people are talking about this
مریم نواز نے کہا کہ میں کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کے ڈاکٹرز اور مجھے ان تک رسائی نہ دی گئی تو میںدھرنا دوں گی اور ڈاکٹرز کو اجازت ملنے تک جیل کے باہر دھرنا دوں گی
واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے صحت بارے دریافت کیا ،انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں