They are 100% FREE.

ہفتہ، 30 مارچ، 2019

شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم عبداللہ شوکت کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا

شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم عبداللہ ..

اسلام آباد:  نیب ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم عبداللہ شوکت کو انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب اماراتسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ یو اے ای میں روپوش تھا جسے قومی احتساب بیورو نے انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔ عبداللہ شوکت مضاربہ سکینڈل میں ملوث ہے جس میں بہت سے ملزمان نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر پاکستانی شہریوں سے اربوں روپے لے کر 
فراڈ کیا تھا۔
سکینڈل میں ملوث 60 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ نیب ملزمان سے568 ملین روپے بھی برآمد کرچکی ہے البتہ ابھی بہت سے پیسوں کی برآمدگی پاقی ہے اور اس سکینڈل کا ایک اور مرکزی ملزم اسامہ مفتی ملائیشیا میں روپوش ہے جسے گرفتار کر کے لانے کے لیے نیب اعلان کر چکی ہے اور اس حوالے سے کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
اتوار کے روز پولیس نے عبداللہ شوکت کو یو اے ای سے گرفتار کیا ہے اور اب اسے پاکستان واپس لایا جائے گا 
جہاں اس سے  تفتیش کی جائے گی۔
ایبٹ آباد میں مضاربہ اور مشارکہ سکینڈل میں پاکستانی شہریوں کو اسلامی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹ لیے گئے تھے اور اب سکینڈل میں ملوث ملزامان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اس معاملے میں مفتی نعیم اور ساجد محمود اصل مجرم ہیں جنہوں نے اس تمام فراڈ کی بنیاد رکھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں