They are 100% FREE.

ہفتہ، 30 مارچ، 2019

وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکچ کی منظوری دیدی


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے بعد پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا اثر پورے پاکستا ن پر ہوا،اس وقت پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے ، ملکی آمدن کادوتہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلاجاتاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکچ کی منظوری دیدی،کراچی پیکج میں ٹرانسپورٹ کے 10 اور سیوریج کے 7 منصوبے شامل ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات ٹھیک کرناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، کراچی کیلئے 162 ارب روپے کاپیکج دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے ٹرانسپورٹ،صاف پانی فراہمی کامنصوبہ لارہے ہیں،کراچی میں پانی بچانے سے متعلق مہم شروع کریں گے۔
ضرور پڑھیں: ’’ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے  مولانا فضل الرحمن
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں پانی بچانے کیلئے کوئی مہم نہیں چلائی گئی، پاکستان میں کبھی کسی نے پانی ذخیرہ کرنے کانہیں سوچا،پانی بچانے کیلئے کراچی کے شہریوں کو مہم چلاناپڑے گی ،کراچی میں پانی بچانے کی مہم کی قیادت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کے فور کی پیچیدگیاں دور کرنے میں وقت لگے گا،کراچی کا ماسٹر پلان بنانانہایت ضروری ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں