They are 100% FREE.

بدھ، 13 مارچ، 2019

وفاقی وزیر شفقت محمود نے شیخ رشید کا دفاع کر نے سے انکار کردیا

وفاقی وزیر شفقت محمود نے شیخ رشید کا دفاع کر نے سے انکار کردیا
اسلام آباد: فیض آباد دھرنے کے حوالے سے آئی ایس آئی کی رپورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نام آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر ریلوے کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں "حامد میر نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے آئی ایس آئی رپورٹ میں شیخ رشید کے نام کے حوالے سے سوال کیا تو شفقت محمود نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے اتحادی ضرور ہیں تاہم ان کے اپنے نظریات ہیں، اگر شیخ رشید کے نظریات ہماری طرح کے ہوتے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے لیکن وہ ہمارے حلیف ہیں اور انتخابات میں ہم نے ان کی حمایت کی تھی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو بہت سارے معاملات میں ہم سے اختلاف بھی ہیں اور وہ اس کا ٹی وی پر کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں، وہ اپنی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے یہ سوال ضرور کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں