They are 100% FREE.

اتوار، 24 مارچ، 2019

ٹیکسلا چائینز مارشل آرٹس کلب کی 4 رکنی ٹیم نے پاکستان زندہ باد ڈسٹرکٹ ووشو چیمپیئن شب میں اپنے اپنے وزن میں" فرسٹ پوزیشن گولڈ میڈلز " حاصل کیا

Image may contain: 10 people, people standing

شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں 23 مارچ کے حوالے سے" پاکستان زندہ باد ڈسٹرکٹ ووشو چیمپیئن شب کا انعقاد, زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن اور زیر انتظام ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہوا،
 ٹیکسلا چائینز مارشل آرٹس کلب کی 4 رکنی ٹیم نے اپنے ٹیم کوچ ملک زبیر احمد اور ٹیم منیجر اشتیاق احمد صدیقی کی زیرِ نگرانی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اللّٰہ کے فضل و کرم سے اپنے سابقہ ریکارڈ اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل ٹیکسلا کی ٹیم کے چاروں کھلاڑیوں ارشد خان، صدر خان، فضل صادق اور ملک فیصل نے اپنے اپنے وزن میں" فرسٹ پوزیشن گولڈ میڈلز " حاصل کیا۔
Image may contain: 21 people
 یاد رہے گزشتہ سال بھی ٹیکسلا کی 10 رکنی ٹیم نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوئے" بین الصوبائی Punjab vs Kpk چیمپیئن شپ میں بھی 10 میں سے 9 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ" صوبائی چیمیئنز ٹرافی" جیت کر اپنے شہر ٹیکسلا کا نام روشن کیا تھا۔
Image may contain: 3 people, people standing Image may contain: 7 people, people smiling, people standing and suit  Image may contain: 7 people, people standing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں