They are 100% FREE.

اتوار، 31 مارچ، 2019

پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں،زرداری سے کہا ہے بلاول کو میری شاگردی میں لائیں:مولانا فضل الرحمن

پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں،زرداری سے کہا ہے بلاول کو میری شاگردی میں لائیں:مولانا فضل الرحمن 

اسلام آباد  : متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کو دیئے جانے والے ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلح تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہیے تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے،ان کی سرکوبی کی بجائے  جب مین سٹریمنگ ہوسکتی ہے تو بالکل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نے مجھ سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، سمجھتا ہوں بلاول کو بھی مجھ سے سیکھنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں