They are 100% FREE.

اتوار، 24 مارچ، 2019

یومِ پاکستان پہ مودی کے پیغام پر بھارتی بھی حیران


یومِ پاکستان پہ مودی Ú©Û’ پیغام پر بھارتی بھی حیراننئی دہلی: بھارتی صحافی سدھیندرا کلکرنی نے کہا ہے کہ مودی کی جانب سے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام نے بھارتیوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔    صحافی  نے پاکستانی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ   بھارتیوزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم کو یومِ پاکستان پر جو پیغام دیا ہے اس پر پاکستان تو حیران ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ہم بھی حیران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے حالات پر نظر ڈالنے اور بھارتی جنتا پارٹی کا پاکستان کے حوالے سے موقف جاننے کے بعد مودی کے اس پیغام نے بھارت کو بھی حیران کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں نے23مارچ کے روزقراردادِ پاکستان کی یاد میں یومِ پاکستان منایا جس کے حوالے سے پوری دنیا نے پاکستان کو خیرسگالی کے پیغامات بھیجے تھے لیکن سب سے اہم پیغام بھارت کے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہوا، جمعہ کے روز یومِ پاکستان سے ایک روز پہلے بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو پیغام میں کہا کہ ’میں یومِ پاکستان کے دن کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں اور میری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ مل کے دہشت گردی اور خوف کی فضاء سے نکل کرعلاقے کی جمہوریت،امن اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔‘ اس پیغام نے جہاں پاکستان کو حیران کیا وہاں خود بھارت بھی حیران ہے کہ مودی نے پاکستان کو امن کا پیغام دے دیا جبکہ چند روز پہلے تک پاکستان اور بھارتکے درمیان کشیدگی بڑھتے بڑھتے جنگ کی صورت حال اختیار کرنے کے قریب پہنچ چکی تھی۔ پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے پیغام کو خوش آئند کہا اوربھارت کو مذاکرات کے ذریعے کشمیر اور دوسرے مسائل کے حل کی دعوت دی۔ بھارتی وزیراعظم کا ان حالات میں پیغام بہت اہم ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی چل رہے ہے۔ اسی لیے بھارتی صحافی نے بھی مودی کے اس پیغام پر حیرانی ظاہر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں