They are 100% FREE.

بدھ، 20 مارچ، 2019

انڈیا میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم، چین کا ایسا منہ توڑ جواب کہ مودی کو بھی رونا آجائے

انڈیا میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم، چین کا ایسا منہ توڑ جواب کہ مودی کو بھی رونا آجائے

بیجنگ : مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی حمایت یافتہ قرار داد رکوانے کے بعد بھارت میں چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ بھارت میں ٹوئٹر پر بائیکاٹ چائنہ کے نام سے ہیش ٹیگ گزشتہ کئی روز سے چل رہا ہے لیکن اب ایک چینی اخبار نے بھارتیوں کی اس مہم کا ایسا منہ توڑ جواب دے دیا ہے کہ مودی کو بھی یقین نہ آئے۔
چین کے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ہندوستان چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پہلے بھی کئی بار ایسی کوشش کی گئی جو ناکام رہی ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھارت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کی پیداواری صلاحیت انتہائی کم ہے۔ ’ آپ کو اچھا لگے یا نہ لگے لیکن بھارتیوں کو چین کا سامان استعمال کرنا ہی پڑے گا کیونکہ بھارت مصنوعات کی پیداوار میں اتنا خود کفیل نہیں ہے‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں