They are 100% FREE.

جمعہ، 29 مارچ، 2019

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش ۔۔


وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان عدالت کی بار بار طلبی کے بعد بالاآخرعدالت میں پیش ۔۔
جعلی ڈگری کیسمیں  جب وفاقی وزیر پیٹرولیم کے وکیل نے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی تو اینٹی کرپشن کورٹ کے جج بہادر علی نے ریماکس دیتے ہوٸے کہا کہ  عدالت ضرور آپ کو پورا موقعہ دے گی آپ کو سنا بھی جائے گا اور آپ کو سننے کے 
بعد عدالت نے فیصلہ بھی کرنا ہے
دوران سماعت جج بہادر علی نے غلام سرور خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آج فرد جرم عاٸد کر دی جاٸے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم  کے وکلاء نے  عدالت سے دلائل مکمل کرنے کیلئے  مزید وقت مانگا  جس پر عدالت نے وفاقی وزیر پٹرولیم   کے وکلاء کو 5 اپریل تک بحث مکمل کرنے کا وقت دے دیا عدالت نے کہا کہ ہم آپ کو 5 اپریل کو سنیں گے اپنے دلائل مکمل کرلیں کیونکہ ہم نے فیصلہ بھی سنانا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں