They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مارچ، 2019

آپ کا ایک بار پھر شکریہ، مجھے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی‘... مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا

’آپ کا ایک بار پھر شکریہ، مجھے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی‘

لاہور:  مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس پر وہ حکومت کی شکر گزار ہیں۔
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ان کا رینل فنکشن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ مریم نواز نے خون کے نمونے لینے پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جیسے ہی لیب رپورٹس آئیں گی تو انہیں بھی یہ رپورٹس مہیا کی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں