They are 100% FREE.

پیر، 11 مارچ، 2019

بلاول بھٹو کی کوت لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات پر مریم نواز کا اظہار تشکر

بلاول کی نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کے بعد مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میںنوازشریف سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، انکی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوکی نیک خواہشات کیلئے دعاگوہوں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کر کے انسانی اقدار اور معاشرتی روایات کی ترجمانی کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹو کے کوٹ لکھپت جانے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی مرضی کا ڈاکٹر اور ہسپتال منتخب کرنے کا حق ہے ، 
حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ تاخیر کی ذمہ دار ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں