They are 100% FREE.

اتوار، 31 مارچ، 2019

رواں سال گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری

رواں سال گرمیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری

بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی، عمرایوب میرا کلاس فیلو ہے، جو مرضی 

دعوے کرے مجھے پتا ہے۔سابق وزیر توانائی کی پریس کانفرنس

لاہور: سابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی، عمرایوب میراکلاس فیلو ہے،جو مرضی دعوے کرے مجھے پتا ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کا نظام تباہ کن حالات تک 
پہنچ چکا ہے۔
موجودہ حکومت نےایک میگاواٹ پیداوار کی بھی بنیاد نہیں رکھی۔ موجودہ حکومت کو بجلیکے مسائل کا واحد حل قیمت بڑھانا ہی ملا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس سارے معاملے کوہم مکمل طورپررد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرایوب میرا کلاس فیلو ہے،جو مرضی دعوے کرے مجھے اس کا سب پتا ہے۔
عمران خان کو بھی دعوے کرنے کی بڑی عادت ہے۔ اس کو بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو باتیں کررہے تھے یہ لوگ بھی وہی باتیں کررہے ہیں لیکن ہمارے اور ان میں فرق یہ ہے کہ ان کا عملدرآمد صفر ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کے ٹرانسفامرز پر لوڈ بڑھ جانے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف حکومت کی نااہلی سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس سسٹم کورد کیا تھا موجودہ حکومت نے اسی سسٹم کو قبول کرلیا۔
بجلی چوری روکنے کیلئے صوبوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی حکومت نے آج تک کوئی پالیسی پیش نہیں کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد ایک کھلا خط لکھا تھا جو اخبارات میں بھی شائع ہوا۔ یہ خط ہماری حکومت کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت کی کون سی ترجیحات تھیں جن کو موجود حکومت چھوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکومت معاشی سسٹم کو بہتر کرنے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کو ختم کرنے سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں