They are 100% FREE.

اتوار، 31 مارچ، 2019

مجھے بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،چوہدری نثار


عمران خان کا بھی بھارت کے بارے میں موقف نواز شریف جیسا ہو گیا ہے،سابق وزیر داخلہ

ٹیکسلا:  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کا بھارت کے بارے میں موقف اور تھا لیکن اب انکا موقف بھی نوز شریف جیسا ہوتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو پاکستان تحریک انصاف کا بھارت کے حوالے سے کوئی موقف نظر ہی نہیں آرہا، عمران خان کو بھارت کے بارے میں فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک دن موقف اور ہوتا ہے اور دوسرے دن ان کا موقف اور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک صرف قرضوں پر چل رہا ہے اور عمران خان نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان جو مرضی کر لے ہونا وہی ہے جو حکم ایف اے ٹی ایف دے گا۔

انہوں نے تمام مسائل پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو قومی اسمبلی میں ڈسکس کیا جانا چاہیے،اس وقت تمام ادارےعمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے انہیں سوچ سمجھ کر تمام فیصلے کرنا ہوں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت سے خیر کی کوئی 
توقع نہیں کی جا سکتی اس لیے ہمیںبھارت کی جانب سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔



       
                                
    

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں