ن لیگ کے نو منتخب چیرمین بلدیہ ٹیکسلا شیخ وحید الدین پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج۔مقدمہ 1122 فائر برگیڈ ڈرائیور دلشاد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائر برگیڈ دلشاد نے درخواست دی کہ شیخ وحید کے صاحبزادے دیوار پھلانگ کر اندر ائے کہنے لگے شیخ صاحب باہر کھڑے ہین ۔میں باہر گیا تو انہوں کہا گندگی کیوں ہے میں نے کہاکہ میں ڈرائیور ہوں جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور اپنے صاحبزادے کے ساتھ مل کر مجھے مارنے لگے۔شیخ وحید الدین اور ان کے صاحبزادے نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیان دینا شروع کر دیں اور پستول کے بٹ مار کر میرا ہاتھ زخمی کر دیا مجھے میرے دفتر کے ساتھیوں نے چھڑوایا ۔دلشاد کے مطابق شیخ وحید نشے کی حالت میں تھے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے زیر دفعہ 506ضمن 2 ،186،452 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد : تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکاہے ، اسلام آباد میں یہ بات یقینی سمجھی جارہی ہے کہ نوا...
-
گ ھوٹکی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت...
-
اسلام آباد میں حکام نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر لگی چیک پوسٹ کو گرا دیا - “اگر مولانا کو کچھ ہوا تو ذمہ دار تحریک انصاف ...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں