لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظممیاں نواز شریف کی صحت مزید خراب ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کے سینے اور بازہ مین شدید درد ہے۔
کافی عرصے سے نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور وہ کچھ وقت سروسز ہسپتال کے دل کے وارڈ میں داخل بھی رہے۔ نواز شریف نے علاجنے کروانے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ای سی جی کروانے کا مشورہ دیا تھا لیکن میاں نواز شریف نے دل کا معائنہ کروانے سے انکار کر دیا تھا اس کے بعد نواز شریف کے کہنے پر انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : یہ کچھ بھی کرلیں جیل مجھے توڑ نہیں سکتی‘ نواز شریف کا بلاول سے مکالمہ
نواز شریف نے ملاقات کے دوران شہباز شریف سے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کو انکا علاج کرنے کی اجازت نہیں ہے وہ صرف نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کرنے کا اختیار رکھتے ہیں انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو انکے علاج سے روک رکھا ہے اس لیے وہ بار بار مختلف ہسپتالوں میں جا کر ذلیل نہیں ہونا چاہتے۔ اس کے بعد مریم نواز نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ نواز شریف کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں کارڈیک یونٹ قائم کر دیا جائے کیوں کہ انکی حالت کسی بھی وقت زیادہ خراب ہو سکتی ہے پنجاب حکومت نے مریم نواز کی درخواست قبول کر کے جیل میں ہیلتھ یونٹ قائم کر دیا ہے۔
اب مریم نواز نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت مزید خراب ہو گئی ہے انکے سینے اور بازو میں مسلسل درد ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عوام سے سابق وزیر اعظم کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں