جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت
کریگا
لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پرسوں (پیر )کو مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعتکرے گا ۔
درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کی عدالت ٹیر وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے چکی ہے مگر عمران خان نیازی نے ٹیرن وائٹ کو اپنی بیٹی ماننے سے انکار کیا، عمران خان نیازی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی ٹیرن وائٹ ذکر نہیں کیا، عمران خان نیازی آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں