کابل : افغانستان میں خاتون نے گلوکاری کاایوارڈ جیت کر ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ،زہرہ الہام نامی خاتون نے افغان امریکین آئیڈل نامی مشہور پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون گلوکارہ نے ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے اس مقابلے کے 14 سیزنز میں سینکڑوں مرد و خواتین نے حصہ لیاتاہم اس سے قبل کبھی کسی لڑکی نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔زہرہ الہام کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں تمام افغان لڑکیوں کی نمائندگی کررہی ہوں،یہ صرف الہام کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہر لڑکی کی جیت ہے۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے اور 25 اکتوبر کو دوبا...
-
ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا تھوڑی دیر پہلے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری بلڈنگ زمین کے ن...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں