
لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افضل کوہستانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اہم ترین کیس کے مدعی کا یوں قتل ہونا، ریاست کے لیئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،نئے پاکستان میں انصاف تو دور کی بات مدعی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل کیس کے مدعی کا قتل نظامِ انصاف پر عوام کے اعتماد کے لیئے زہر سے کم نہیں،یہ قتل خیبر پختونخواہ میں امن و امان کے متعلق دعوؤں کے منہ پر بھی طمانچہ ہے،مقتول افضل کوہستانی تحفظ کے لیئے منتیں کرتا رہا جبکہ حکمران بے حِس رہے،تحقیقات ہونی چاہیے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایسے کونسے اقدامات کئے کہ افضل کوہستانی ہی آسان ہدف بن گیا؟۔انہوں نے کہا کہ افضل کوہستانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، پیپلز پارٹی انصاف کی فراہمی تک ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں