لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ مجھے سنگین خوف ہے کہ پی ٹی آئی نوازشریف زہردے یا دلواسکتی ہے، یہاں لیاقت علی خان کے ساتھ کیا ہوا؟ ذوالفقاربھٹو کے ساتھ کیا ہوا؟ یہ نوازشریف کو بھی زہر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل وہ آدمی ہے جس نے مریم نواز کا جعلی خط گھڑا اور کہا کہ یہ امریکی سفارتخانے سے مدد مانگ رہے ہیں، جب
امریکی سفارتخانے نے تردید کردی تواب معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : گوادر بندرگاہ کی گزشتہ تین سال کی آمدنی کا 91فیصد روپیہ چین کے حصے میں آیا
ایک چیز کو متنازع بنا کریہ ساری سیاسی چکر بازی کون کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے گردے، ہارٹ اور شوگر کے مریض ہیں،آپ کو پتا ہے جب دباؤ بڑھتا ہے توشوگر بھی بڑھتی ہے، دل کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہوتا ہے، لیکن حکومت اس کے ساتھ دوسری باتیں بھی کرتی ہے۔
بھائی آپ کو کون کہہ رہا ہے یہ باتیں کریں؟یہ باتیں ڈاکٹرز کوکرنی چاہئیں، مشورے دینے والے یہ کون ہوتے ہیں؟ صدیق الفاروق نے کہا کہ مجھے خوف ہے ، خطرہ ہے ،کیونکہ یہاں لیاقت علی خان کے ساتھ کیا ہوا؟ ذوالفقاربھٹو کے ساتھ کیا ہوا؟ جسٹس نسیم شاہ نے تسلیم کیا کہ ان کوغلط پھانسی دی گئی۔ یہ نوازشریف کو بھی زہر دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا سنگین ڈر ہے کہ پی ٹی آئی والے اوپرسے لیکر نیچے تک سب لوگ نوازشریف کو زہر دے اور دلوا سکتے ہیں۔
حکومت کوچاہیے نوازشریف کو مریض کے طور پر ٹریٹ کرے، یہ ساری باتیں خود کرتے ہیں، وہ انڈہ کھا لیں ، تب کہتے انڈہ کھا لیا، گوشت کھائیں تب کہتے گوشت کھا لیا ، ڈاکٹر ان کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں انڈہ کھائیں، سبزی کھائیں، لیکن اب اگر انہوں نے سبزی کھا لی تب ان کیلئے پرابلم بن جاتی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :ملی نغمہ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ گانے والی گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں