سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں گیس کمپنیز نے یکم جولائی سےقیمت بڑھانےکی درخواستیں اوگرا کو بھجوا دی ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : گوادر بندرگاہ کی گزشتہ تین سال کی آمدنی کا 91فیصد روپیہ چین کے حصے میں آیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں144 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے اور 501 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سےبڑھا کر 1224 روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو ایل این جی فراہمی کی منتقلی کے اخراجات بھی درخواست میں شامل ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : بھارت 27 فروری کی رات پاکستان پر12 میزائل داغنے کا منصوبہ بنا چکا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے ریونیو خساروں کی مدمیں بھی 438 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوشامل کیے ہیں اورآئندہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سوئی سدرن کی جانب سے اوسط قیمت 591 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 698 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اوگرا سماعت کے بعد اس حوالے سے اپنے فیصلے سے پیٹرولیم ڈویژن کو آگاہ کرے گا، جبکہ گیس قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں