واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، میں جلد پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا۔ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکساتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اب امریکہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چیرمین بلدیہ ٹیکسلا شیخ وحید الدین پر مقدمہ درج
اس حوالے سے انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اب افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے اسے پاکستان کی مکمل حمایت درکار ہے۔ پاکستان کی ہی کوششوں سے ہی حالیہ دنوں میں امریکہ اور افغانطالبان کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جن میں دونوں فریقین بہت سے معاملات پر متفق ہو گئے ہیں اور جلد دونوں کے مابین دو اہم معاملوں پر معاہدے بھی طے پا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں