They are 100% FREE.

جمعہ، 8 مارچ، 2019

شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا,,شب معراج 3 اپریل 2019 کو ہوگی

شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی : شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، یکم رجب 9 مارچ جبکہ شب معراج 3 اپریل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔
اس دوران مفتی منیب الرحمان رجب کے چاند کی شہادتوں کیلئے زونلہ رویت ہلال کمیٹیوں کے سربراہوں سے بھی رابطے میں رہے۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات 7 مارچ کو ملک کے کسی بھی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس لیے یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ شب معراج 3 اپریل بدھ کی شب کو ہوگی۔ جبکہ رمضان المبارک کی آمد میں اب صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز مئی کے ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں