اسلام آباد L وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ اومنی گروپ کے اکاﺅنٹس پر انور مجید کوبولنے کیوں نہیں دیا جاتا ، کن کن کے پیسے اکاﺅنٹس میں آئے اس پر بولنے دیا جائے ،میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ اومنی گروپ نے سندھ میں زمینداروں کو پولیس کے ذریعے کس طر ح لوٹا ؟
یہ بھی ضرور پڑھیں : چیرمین بلدیہ ٹیکسلا شیخ وحید الدین پر مقدمہ درج
اے آر وائی نیو ز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول ایک محب وطن ہیں ، کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی کرپشن کو اس بچے کے پیچھے چھپا ناچاہتے ہیں، میں ان کا نام نہیں لوں گا ، یہ سب کو پتہ ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں