سابق وزیراعظم کے دل کی دھڑکن غیرمستحکم، ڈاکٹرزنے پیس میکر لگوانے کا مشورہ دے دیا
لاہور: سابق وزیر اعظم کے دل کی دھڑکن غیر متوازن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں پیس میکر لگوانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے دل کی بائیں شریان صحیح کام نہیں کر رہی اس لیے دل کی دھڑکن بار بار غیر متوازن ہو جاتی ہے۔ ہفتے کے روز نواز شریف کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے کئی بیماریوں کی تشخیص کی ہے، رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے گردے اور دل کے مسائل زیادہ تشویشناک ہیں جن کے فوری علاج کی
ضرورت ہے۔
نواز شریف کے سینے میں درد کی شکایت زیادہ تشویناک ثابت ہو رہی ہے اور ان کے دل کی دھڑکن ٹھیک نہیں ہے اس کی وجہ ان کے دل کی ایک شریان کا صحیح کام نہ کرنا بتایا گیا ہے اور انہیں پیس میکر لگوانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
پیس میکر ایسا آلہ ہوتا ہے جو دل کی متوازن دھڑکن میں آسانی پیدا کرتا ہے اور اسے سینے کے اندر لگایا جاتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں