They are 100% FREE.

جمعرات، 14 مارچ، 2019

گوگل نے جلد پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا




گوگل نے جلد پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا
کراچی : گوگل نے پاکستان میں جلد پے سروس شروع کرنے کاعندیہ دے دیا ہے جس سے پاکستانی پیسے کما سکیں گے۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے پاکستان میں موجود نمائندوں نے کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گوگل کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملک میں جلد پے سروس کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے گوگل کے نمائندوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں