
سکھر : سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے تھر میں اپنی تقریر کے دوران جس طرح این ایف سی ایوارڈ پر برہمی کا اظہار کیا یہ آمریت کی نشانی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں گیارہ سالوں کے دوران اس کی بربادی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،عمران خان وزیراعظم کے طور پر ناکام سیاستدان ثابت ہوچکے۔
:یہ بھی ضرور پڑھیں :ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کھوسہ ہا ؤس سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پارلیمانی سیاست جو متوسط طبقے اور محنت کش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اپنے جوہر نہیں دکھا سکی ہے اور ہمارا مقصد سندھ کا مستقبل جاگیرداروں کے مقابلے میں متوسط طبقے کو آگے لانا ہے اور اگر جاگیرداروں کا متبادل جاگیردار اور پیر کا متبادل پیر ہوگا تو اس سے مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی ان کا کہنا تھا کہ زرداری کے پاس کوئی جادو کی چھڑی یا جن ہے جو وہ ہربار بچ جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جب بھی بیرونی خطرات ہوں ملک کی تمام جماعتوں کو ایک اور متحد ہوجانا چاہیے جس طرح اب ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی سیاست میں زرداری کی قیادت میں چوری، لوٹ مار ،قتل غارت کا سلسلہ جاری ہے،عمران خان وزیراعظم کے طور پر ناکام سیاستدان ثابت ہوچکے ہیں، اُنہوں نے الیکشن کے بعد عوام کو ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں