They are 100% FREE.

جمعہ، 3 جولائی، 2020

شیخوپورہ، مسافر وین ٹرین کی زد میں آنے سے 19سکھ یاتری ہلاک

شیخوپورہ، مسافر وین ٹرین کی زد میں آنے سے 19سکھ یاتری ہلاک

فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ خاندان سے بھری ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں19سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی، حادثے میں سکھ خاندان کے 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

:یہ بھی ضرور پڑھیں   نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھےکچے راستے سےکوسٹر گزارنے کی کوشش کی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ کوسٹر میں ایک ہی سکھ خاندان کے 25 افراد سوار تھے، سکھ خاندان پشاور سے ننکانہ صاحب فوتگی پر آیا تھا۔ کوسٹر پشاور سے واپس جاتے ہوئے سچاسودا گوردوارہ کے قریب ٹرین سے ٹکرائی۔

وزیراعظم کی تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

صدر عارف علوی کا اظہار افسوس

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھی شیخوپورہ میں وین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں