They are 100% FREE.

منگل، 20 اگست، 2019

میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا گیا

میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا گیا

                       میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا
لاہور :  میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کو بری خبر سناتے ہوئے اس کے کرایوں میں اضافے کر دیا ہے۔حکومت نے میٹرو بسکے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب میٹر بس پر سفر کرنے والوں کو 
20روپے کی بجائے 30روپے ادا کرنا ہوں گے۔
میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پہلے بھی کیا گیا تھا جس پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔گذشتہ روز وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے وزیر اعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے زیر اہتمام محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ یونٹ کو جاری روٹس، پرمٹس ، بسوں کی تعداد ، حالت اور سٹرکوں کی استعداد سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں محصولات سے متعلق معاملات اور قواعد وضوابط کی تیاری کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنیوں کے ساتھ رابطہ استوار کیا جائے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں