They are 100% FREE.

اتوار، 11 اگست، 2019

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل، تازہ ترین سروے میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل، تازہ ترین سروے میں عوام نے عدم ..

سروے میں 53 فیصد عوام حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن اور 43 فیصد مطمئن دکھائی دیے

لاہور:  تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل، تازہ ترین سروے میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 53 فیصد عوام حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن اور 43 فیصد مطمئن دکھائی دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں فتح کے بعد اگست میں حکومت سنبھالی تھی۔ حکومت سنبھالنے کے بعد حکومت نے کئی محاذوں پر کامیابیاں جبکہ کئی محاذوں پر ناکامیاں سمیٹیں۔ خاص کر معاشی محاذ پر حکومت کی کارکردگی مسلسل تنقید کی زد میں رہی ہے۔
سروے میں عوام سے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے متعلق رائے طلب کی گئی۔ سروے کے دوران عوام کی اکثریت یعنی 53 فیصد نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی معاشی کارکردگی کو غیر تصلی بخش قرار دیا، تاہم ایسی کارکردگی کے باوجود لوگوں کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو کارکردگی دکھانے کیلئے مزید وقت دینے کے حق میں رائے دی۔
جبکہ 43 فیصد عوام وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے مطمئن دکھائی دیے۔ ان کی رائے میں تحریک انصاف کی حکومت مشکل فیصلے لر رہی ہے، اور درست سمت میں گامزن ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے فیصلوں کو ثمرات جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں