They are 100% FREE.

پیر، 19 اگست، 2019

شیخ رشید نے انیل مسرت سے شاپنگ کرنے کی انوکھی وضاحت پیش کر دی

شیخ رشید نے انیل مسرت سے شاپنگ کرنے کی انوکھی وضاحت پیش کر دی
لندن  : وفاقی وزیر شیخ رشید نے انیل مسرت سے شاپنگ کرنے کی انوکھی وضاحت پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف گذشتہ ہفتے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے کئی حکومتی نمائندے بھی لندن پہنچے۔
ان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے ۔ ذلفی بخاری کو تو لندن میں ہونے والے احتجاجکی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا لیکن اس دن شیخ رشید کی لندن کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرنے کی تصاویر سامنے آئیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
شیخ رشید کو اور دیگر حکومتی وزراء کو انیل مسرت سے شاپنگ کرنے اور مالی فوائد لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب اس معاملے پر شیخ رشید کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انیل مسرت میرا بھائیوں جیسا دوست ہے،اگر وہ مجھے 65 پاؤنڈ کے جوتے لے کر دیتا ہے تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔
۔ خیال رہے شیخ رشید کی لندن میں شاپنگ کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ 
ان تصاویر میں شیخ رشید کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ اور قریبی دوست انیل مسرت کو بھی دیکھا گیا جبکہ شیخ رشید کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کو نظر انداز کر کے شاپنگ مال میں خریداری میں مصروف رہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کو اس معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بیانات دینے والے شیخ رشید نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہیں کرسکے اورمانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اس پر بھی عوام نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تھکن کے باعث وہ مرکزی مظاہرے میں شریک نہیں ہو سکے لیکن شاپنگ مال میں خریداری کے لیے گھومتے ہوئے ان کو کوئی تھکن محسوس نہیں ہوئی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو شیخ رشید احمد کو غیر سنجیدہ بھی قرار دیا اور کہا کہ مودی کے نام بڑے بڑے پیغامات جاری کرنے والے شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی خریداری کو ترجیح دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں