They are 100% FREE.

پیر، 19 اگست، 2019

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ایک ریفرنس خارج کردی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چیلنج کر دیا
اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر 2 میں سے ایک ریفرنس خارج کردیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے پیر کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھنے پر دائر کیا جانے والا ریفرنس خارج کردیا ہے۔ یہ ریفرنس لاہور کے رہائشی وحید ڈوگر کی جانب سے دائر کیاگیا تھا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں ان کے اہلخانہ کا نام استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہوں نے جذبات میں آکر صدر مملکت کو خط لکھے ہوں۔ صدر کو خط لکھنے کا معاملہ مس کنڈکٹ نہیں ہے، اس بات کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ کے جج کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف غیر ملکی اثاثوں کے حوالے سے دائر کیے جانے والے صدارتی ریفرنس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں