They are 100% FREE.

بدھ، 28 اگست، 2019

بریکنگ نیوز : نواز شریف کی طبعیت ناساز

نواز شریف کی طبعیت ناساز

          نواز شریف کو جیل سے پی آئی سی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور ۔ : سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل سے پی آئی سی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔نواز شریف کو پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پی آئی سی میں نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کا بھی اجلاس ہوا ہے۔
گذشتہ روز ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے چیف سیکرٹری کو دوبارہ خط ارسال کیا تھا۔سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریفکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے دو سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے نواز شریف کے لئے خصوصی سہولتوں سے آراستہ ایمبولینس دینے سے انکار کی خبر پر اظہار تشویش اورپنجاب سے نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مطالبے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو دوبارہ خط ارسال کردیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں