They are 100% FREE.

پیر، 19 اگست، 2019

تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی ریاض کو شہید کرنے والے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا


‏راولپنڈی۔ تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی ریاض کو شہید کرنے والے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ملزم اوراس کے بیٹے قیصر رشید کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا
یہ بھی ضرور پڑھیں   : پنجاب میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کے قتل میں تشویشناک حد تک اضافہ، مردوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی
ملزمان منشیات فروشی کا کاروبار کرتے تھے،جنوری میں پولیس کے چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ریاض اے ایس آئی شہید ہوگیا،

سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار کو شاباش،دوسرے ملزم قیصر رشید کو جلد گرفتار کرنے کا حکم
 تفصیلات کے مطابق مورخہ 10جنوری 2019 ایس ایچ او واہ کینٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں منشیات فروشی کے اڈے پر ریڈ کے لئے گئے،جس ٹیم میں اے ایس آئی محمد ریا ض بھی شامل تھے ۔ریڈ کے دوران منشیات فروشوں نے فائرنگ کر دی جن کی گولی اے ایس محمد ریاض کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر پی او ایف ہسپتال واہ منتقل کیا گیا ، لیکن زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد ریاض اے ایس آئی جام شہادت نوش  فرما  .گئے تھے
 شہید اے ایس آئی محمد ریاض بطو ر کانسٹیبل 1995میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اور مختلف جگہ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے۔ شہید نے پسماندگان میں بیوہ ،تین بیٹیاں اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں