They are 100% FREE.

منگل، 20 اگست، 2019

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لڑنے کا فیصلہ

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لڑنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی عدالت انصاف اٹھایا جائے گا،عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی عدالت انصاف اٹھایا جائے گا،عالمیعدالت میں جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جس کے تحت پاکستان نے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کیلئے بین الاقوامی وکلاء سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکا معاملہ جلد ازجلد عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے تمام قانونی پہلوؤں کومدنظررکھ کرفیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح، اصولی اورٹھوس ہے۔ دوسری معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں سوشل میڈیا کردار ادا کرے۔
مودی ہٹلربن کرکشمیریوں کو دیوار سے لگانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی مبصرین کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں