They are 100% FREE.

پیر، 26 اگست، 2019

سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ

سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ
لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے،یکم جولائی سے 25اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جس کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا،خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 74افراد جاں بحق ہوئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 166افرادزخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چھ مساجد شہید ہوئیں، 226دکانیں تباہ ہوئیں،بارشوں اور سیلاب سے 18 پلوں اور 63 سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 399گھروں کو جزوی جبکہ 270گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں