
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ پر چھٹی والے روز اچانک پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی، اس دوران مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں