They are 100% FREE.

ہفتہ، 17 اگست، 2019

عمران خان کا غریبوں کیلئے تحفہ .....سرکاری ہسپتالوں کے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ، سی ٹی سکین کا ریٹ 2500 روپے مقرر، بلڈ ٹیسٹ کتنے میں ہوگا؟


لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے باضابطہ منظوری دیے جانے کے بعد محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیسوں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔
پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کردی گئی ہے اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تمام ٹیسٹوں کے نرخوں پر مشتمل نوٹیفکیشن ارسال کردیے گئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے تمام تشخیصی ٹیسٹ مفت ہوں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینٹل آﺅٹ ڈورسے مفت پرچی کی سہولت ختم کرکے پرچی کا ریٹ 50 روپے مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سی ٹی سکین ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کا کردیا گیا ہے۔ خون کا ٹیسٹ 200 روپے ، ای سی جی کے نرخ100 روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایل ایف ٹی کا ریٹ 50 سے 300 روپے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں واہ کینٹ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
نوٹیفکیشن کے مطابق اب دانت چیک کروانے کی پرچی فیس 50 روپے ادا کرنا ہو گی، سی ٹی اسکین فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 25 سو روپے۔ شوگر، گردے، یورک ایسڈ اور حمل ٹیسٹ کی فیس 20 سے بڑھا کر 65 روپے کر دی گئی۔
ایل ایف ٹی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 300 روپے، ای سی جی ٹیسٹ 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے جبکہ الٹراساونڈ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 150 روپے مقرر کر دی گئی۔
اسپتالوں میں کاروں کے لیے پارکنگ فیس بیس جبکہ موٹر سائیکلوں کے لیے دس روپے رکھی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ریٹ مقرر نہیں کیے بلکہ فیسوں کا ازسر نو تعین کیا ہے۔ فیسیوں کی وصولی سے ٹیسٹوں کے معیار میں بہتری آئی، مستحق لوگ اپنے ٹیسٹ ذکوۃٰ فنڈز سے مفت کروا سکتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں