They are 100% FREE.

اتوار، 25 اگست، 2019

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ،کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہو گئی

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ،کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہو گئی
لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہوگئی۔گھی کی قیمت میں 15 روپے، کوکنگ آئل فی لیٹر 10 روپے اور چائے کی پتی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عید پر دیا جانے والا خصوصی پیکیج ختم ہونے کے باعث ہوا۔ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی فی کلو 15روپے مہنگا کردیا گیا،کوکنگ آئل پر فی لیٹر 10روپے اضافہ جبکہ چائے کی پتی950گرام 18روپے مہنگی کردی گئی۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں اطلاق فوری ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں