They are 100% FREE.

ہفتہ، 10 اگست، 2019

2سابق وزرائے اعظم اور ایک صدر سمیت پاکستانی سیاست کے وہ 9 کھلاڑی جو نئے پاکستان میں عید جیل میں منائیں گے

لاہور( ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور ایسے میں ملک کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایک سابق صدر ، دو سابق وزرائے اعظم ،سپیکر اسمبلی، کئی سابق وزراء جبکہ ایک موجودہ اپوزیشن لیڈر سمیت نو سیاستدانوں کی عید بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق    نئے پاکستان میں  صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی عید قرباں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے گی ، اسی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ،پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عید قیدخانے کی دیوار تکتے گزرے گی تو سابق صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، سلمان رفیق ، وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل اورخواجہ سعد رفیق بھی اپنی عید سلاخوں کے پیچھے گزارنے پر مجبور ہونگے۔ادھر سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان،نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف اور رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کا تہوار بھی قید  کی نذر ہو گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں