They are 100% FREE.

اتوار، 11 اگست، 2019

کراچی میں 192 ملی میٹر بارش ہوچکی، محکمہ موسمیات

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کرنٹ لگنے سے 5 افرادجاں بحق
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 192 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ شہر اب تک بارش کے سسٹم کے زیر اثر ہے۔
ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تیز بارش کے 2 مزید اسپیل آنے کا امکان ہے، کل عید کے روز شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج رات سے کل عید کے دن تک ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ 192 ملی میٹر بارش فیصل بیس پر ریکارڈ کی گئی اور سرجانی ٹاؤن میں 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف مسرور بیس پر 162 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ کراچی ایئر پورٹ اور اطراف میں 151 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے قریب 143 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور گلستان جوہر میں 130 جبکہ صدر میں 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں