They are 100% FREE.

پیر، 12 اگست، 2019

وزیراعظم کا کراچی کی صورتحال کا نوٹس، اعلان کردیا


وزیراعظم کا کراچی کی صورتحال کا نوٹس، اعلان کردیا
اسلام آباد، کراچی : وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا اورشہر قائدکے شہریوں کیلئے اصلاحاتی پیکج جلد لانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کراچی سے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کے دن اپنے حلقوں میں رہیں اور لوگوں کی مدد کریں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ  کراچی کےشہریوں کوکئی دہائیوں سےنظراندازکیاگیا، وفاقی حکومت میٹروپولیٹن شہر کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کیلیے جامع پیکج تشکیل دے رہی ہے  جس سے مسائل ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم کاکہناتھاکہ "نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لیکر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے"۔
انہوں نے کہا کہ " مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کی طرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے اور معاملہ بالآخر پاکستان پر حملے تک جاپہنچے گا۔ ہندوراج کے کارندے ہٹلر کی لیبینزرم ہی کی ایک قسم ہیں"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ " سوال یہ ہے کہ: کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا رستہ اپنائے گی"؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں